Punjab Medical Colleges Get Revised Admission Policy.Punjab approves new admission policy for medical, dental colleges. Punjab has approved a new admission policy for public and private medical and dental colleges. The policy makes the MDCAT test mandatory for admission to government medical colleges
لاہور(اے جے این بکس نیوز ) پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایڈمیشن پالیسی منظور کر لی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اور اجلاس میں پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔
سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10 ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی میڈیکل کالج کی لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں ایک تہائی فیس جمع کرانا ہوگی، نجی کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کر دے گی۔ طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کرائیں گے۔
پرائیویٹ اسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹرینی ڈاکٹر کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبے میں اسپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔
ایم ڈی کیٹ کے گیس پیپرزاور25ہزار ایم سی کیوز کی کتابیں اوردیگرمیڈیکل کتابیں منگوانے کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں،یاواٹس ایپ کریں۔
AJN Books, Lahore
Website: www.ajnbooks.com
WhatsApp: 0300-8490100
Punjab Medical Colleges Get Revised Admission Policy Approved by CM Maryam. 2025