Skip to product information
1 of 1

Aks Novl by Umera Ahmed

Aks Novl by Umera Ahmed

Regular price Rs.990.00 PKR
Regular price Rs.1,095.00 PKR Sale price Rs.990.00 PKR
Sale Sold out

Aks Novel Umera Ahmed, It presented a deep and complex tale of two characters who loved each other unconditionally.

عمیرا احمد کا نام اردو قارئین کے لئے نیا نہیں۔عمیرا احمد کے لکھنے کے سفر کا آغاز اردو ڈائجسٹوں سے ہوا تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ آپ کی تحریروں پہ کئی ڈرامے بھی بنائے گئے۔ عمیرا کا شمار نئے دور کے بہترین لکھنے والوں میں ہوتا ہے جن کے موضوعات میں سرفہرست مذہب اور عورتوں کے مسائل شامل ہیں۔ مذہب انسان کی زندگی پہ کس طرح اثر انداز ہوتا ہے اس بارے میں عمیرا کے لکھے ہوئے ناول “پیرِکامل” کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی۔ اسی طرح پاکستان کی سول سوسائٹی اور بیوروکریسی کے بارے میں لکھا ہوا ناول “امر بیل” بھی بےحد مقبول ہوا۔

زیر گفتگو ناول “عکس” عمیرا احمد کا تازہ ترین ناول ہے اور کافی عرصے کے بعد منظر عام پہ آیا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ عمیرا کی مکمل توجہ اب ٹیلی ویژن کے لئے لکھنے کی طرف ہے۔ تاہم دیر آئد درست آئد کے مصداق اس ناول کو عمیرا کے قارئین نے ہاتھوں ہاتھ لیا ہے۔ یہ ناول پاکیزہ ڈائجسٹ میں اگست 2011 سے قسط وار شائع ہوتا رہا ہے ۔ دسمبر 2012 کے پاکیزہ ڈائجسٹ میں اس ناول کی آخری قسط شائع ہوئی ہے۔

یہ ناول ایک لڑکی کی زندگی کی جدو جہد کی داستان ہے۔ اس لڑکی کو بچپن میں کس طرح کے نا مساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود اس نے اپنی زندگی میں آنے والی کو کس طرح فیس کیا اور اپنی زندگی کو دوسروں کے لئے مشعل راہ بنایا، یہ اس ناول کا موضوع ہے۔ ناول کا نام “عکس” اسی لڑکی کے کردار پہ ہی رکھا گیا ہے۔ کردار بہت مضبوط ہے اور عمیرا نے اسے بہت ہی حساسیت کے ساتھ لکھا ہے۔ اس لڑکی کی زندگی میں ہونے والے ہر طرح کے احساسات، واقعات، حادثات، مشکلات وغیرہ کو بہت تفصیل سے اور عمدگی سے بیان کیا گیا ہے۔

عمیرا احمد کے اس ناول کا بیک گراؤنڈ پاکستان کی سول سروسز سے لیا گیا ہے جو یقیناً ان کا مضبوط ترین ایریا ہے۔ ناول کا ہیرو حسب معمول بےحد خوبصورت، لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن اور بے انتہا کامیاب اور ذہین شخص ہے۔ اسی طرح ہیروئن بھی ہمیشہ کی طرح انتہائی غیر معمولی ہے۔ کہانی کی ہیروئین عکس کے کردار کے بارے میں عمیرا احمد کا یہ کہنا ہے کہ ان کے لکھے ہوئے کرداروں میں یہ واحد کردار ہے جس سے وہ خود متاثر ہوئی ہیں۔ اب قارئین اس کردار سے کتنا متاثر ہوتے ہیں اس کے لئے تو یہ ناول ہی پڑھنا پڑے گا۔ اب تک “سالار” عمیرا کے لکھے ہوئے کرداروں میں سے مشہور ترین کردار ہے۔ اس لئے دیکھنا یہ ہے کہ آیا “عکس” سالار کی جگہ لینے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں

 عکس ناول عمیرہ احمد  

صفحات :587

مجلد

Product features

Materials and care

Merchandising tips

View full details
Your cart
Product Product subtotal Quantity Price Product subtotal
Aks Novl by Umera Ahmed
Aks Novl by Umera Ahmed
Aks Novl by Umera Ahmed
Regular price
Rs.1,095.00
Sale price
Rs.990.00/ea
Rs.0.00
Regular price
Rs.1,095.00
Sale price
Rs.990.00/ea
Rs.0.00