Skip to product information
1 of 2

Azadi Freedom ,Fascism,Fiction by Arundhati Roy

Azadi Freedom ,Fascism,Fiction by Arundhati Roy

Regular price Rs.750.00 PKR
Regular price Sale price Rs.750.00 PKR
Sale Sold out

 

Azadi Freedom ,Fascism,Fiction by Arundhati Roy Urdu Translation.Price Rs 750.

online books store.Free Shipping,Cash on Delivery

آزادی فریڈم، فاشزم، فکشن

 

اروندھتی رائے دی گاڈ آف سمال تھِنگز کی مصنفہ ہیں، وہ کتاب جس نے 1998ءمیں بُکر پرائز جیتا۔ ان کی دوسری کتاب “دی منسڑی آف اٹموسٹ ہیپی نیس” بھی مین بُکر پرائز2018 کے لیے منتخب کی گئی۔ یہ دونوں ناول چالیس سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیے جا چکے ہیں۔

 

 ان کی ایک کتاب  جو کہ 2019 میں شائع ہوئی جس کا نام ’میرا باغی دل جس میں ان کی دو دہائیوں کے عرصے کی تحریریں جمع کی گئی ہیں۔ یہ وہ عرصہ تھا جب اروندھتی رائے نے مخاصمت کے بڑھتے ہوئے ماحول میں انصاف، حقوق اور آزادیوں کا راستہ ہم وار کرنے کی خاطر خود کو سیاسی مضامین کے لیے وقف کر رکھا تھا۔

 

’آزادی‘ کی للکار بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کا نعرۂ مستانہ ہے۔ لطف یہ ہے کہ یہی نعرہ ہندو قوم پرستی کے منصوبے کے خلاف ہندُستان کی سڑکوں پر نکلے لاکھوں افراد کا نعرہ بھی بن گیا۔

 

ابھی اروندھتی رائے نے یہ پوچھنا شروع ہی کیا تھا کہ آزادی کے ان دو مطالبات کے درمیان ہے کیا؟ ایک خلیج یا ایک پُل؟ کہ سڑکیں خاموش ہو گئیں۔ صرف بھارت ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں۔ کورونا وائرس اپنے ساتھ آزادی کی ایک اور، اور زیادہ دہشت ناک تفہیم لے کر آیا جس نے بین الاقوامی سرحدوں کو لایعنی بنا کر رکھ دیا۔ پوری پوری آبادیاں اس نتیجے میں گھروں پر بند ہو کر رہ گئیں اور اس نے جدید دنیا کا پہیہ ایسے روک کر رکھ دیا جیسے کوئی اور شے کبھی روک نہ سکتی۔

 

ان تہلکہ خیز مضامین میں اروندھتی رائے ہمیں ایک ایسی دنیا میں آزادی کے معنی پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہے جہاں استبداد کا راج بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

 

ان مضامین میں عوامی اور نجی زبان کے ساتھ ساتھ اضطراب انگیز دنوں میں فکشن اور متبادل تخیل کے کردار پر غور و فکر بھی شامل ہے۔ اروندھتی رائے کہتی ہیں کہ کوورونا وائرس جیسی عالمی وبا ایک دنیا اور دوسری دنیا کے درمیان ایک پورٹل، ایک راستہ ہے۔ یہ وبا اپنے ساتھ جتنی بھی بیماری اور تباہی لائی ہو، یہ نسلِ انسانی کے لیے ایک دعوت بھی ہے اور ایک موقع بھی کہ وہ کسی متبادل دنیا کا خواب دیکھ سکے۔

 

Publishing date: December, 2021

 

ISBN: 978-969-7834-22-8

 

Binding: Paperback

 

Pages:  240

 

Rights: World

 

Availability: In stock

Product features

Materials and care

Merchandising tips

View full details
Your cart
Product Product subtotal Quantity Price Product subtotal
Azadi Freedom ,Fascism,Fiction by Arundhati Roy - AJN BOOKS
Azadi Freedom ,Fascism,Fiction by Arundhati Roy
Azadi Freedom ,Fascism,Fiction by Arundhati Roy
Rs.750.00/ea
Rs.0.00
Rs.750.00/ea Rs.0.00