Skip to product information
1 of 1

PATHANO KI TARIKH,The Pathans With an Epilogue on Russia Sir Olaf Caroe

PATHANO KI TARIKH,The Pathans With an Epilogue on Russia Sir Olaf Caroe

Regular price Rs.995.00 PKR
Regular price Rs.1,500.00 PKR Sale price Rs.995.00 PKR
Sale Sold out
PATHANO KI TARIKH
پٹھانوں کی تاریخ :قبائل سماج اورعلاقے کی مستند تاریخ ،تصنیف: اولف کیرو،ترجمہ: طاہرمنصورفاروقی ،صفحات :656 (بمعہ نایاب تصاویراورتاریخی نقشے)
کتاب اورمصنف کامختصر تعارف
یہ کتاب پٹھانوں کی تاریخ قبائلی سماج اورعلاقے کی مستندتاریخ ہے۔ جسےسر اولف کیرونے تحریرکیاہے ،مصنف نے اپنی آدھی سے زیادہ زندگی پٹھانوں میں گذاری۔مصنف اولف کیرو1947 میں برطانوی اقتدار کے انتقال سے دوسال پہلے کے دوران شمالی مغربی سرحدی صوبے (صوبہ خیبرپختونخواہ ) کے گورنرتھے۔دوسری جنگ عظیم کے دوران وہ وائسرائے ہندکے سیکرٹری خارجہ اورایران ،افغانستان،تبت ،نیپال اوربرماکے امور کے نگران رہے۔
اس کتاب کے بارے میں معروف امریکی اخباردی ٹائمز لکھتاہےـ’’سراولف کیرونے اس کتاب میں درج مواد تنقیدی نکتہ نظرسے پرکھااوراس تجربہ کی روشنی میں واضح کیاجوانہوں نے اس علاقے کے لوگوں ،سرزمین اورزبان کے بارے میں حاصل کیا۔‘‘
آبزرور لکھتاہے۔’’ کیرو کی یہ کتاب محبت کاثمرہےاورپٹھانوں میں ایک عمرگذارنے کے بعد ان کے لیے وداعیہ ہے۔ایک ایسا وداعیہ جواس سرزمین کےبارے میں لکھی جانے والی انتہائی باوثوق تاریخ ہے‘‘۔
سینیئرصحافی علی جاوید نقوی لکھتے ہیں ’’یہ کتاب چارحصوں پرمشتمل ہے،کتاب میں تاریخی نقشے شامل ہیں۔یہاں تک کہ سکندراعظم کے محاصرہ ساگا،چکدرہ کانقشہ،بابراوراکبراعظم کی گذرگاہیں،افغان اورپٹھانوں کے قبائلی نقشے بھی شامل ہیں۔
حیرت انگیزطورپریہ کتاب 550 قبل مسیح سے شروع ہوتی ہے۔پٹھان قوم کیسے وجود میں آئی ،مختلف قومیں اورزبان کیسے تشکیل پائی ،پٹھانوں کے رسم ورواج کیسے بنے۔کتاب میں پٹھانوں کے تنازعات کابھی جائزہ لیاگیاہے۔۔یہ ایک مستندتاریخ ہے۔اس کتاب کے مطالعہ سے مجھے پٹھانوں کے بارے میں درست معلومات ملیں۔اس کتاب کاپڑھنانہ صرف ہرپشتون اورپختون کے لیے ضروری ہے بلکہ دوسروں کے لیے یہ معلومات کاخزانہ ہے۔
علی جاوید نقوی (سینیئرصحافی )

Product features

Materials and care

Merchandising tips

View full details
Your cart
Product Product subtotal Quantity Price Product subtotal
PATHANO KI TARIKH - AJN BOOKS
PATHANO KI TARIKH,The Pathans With an Epilogue on Russia Sir Olaf Caroe
PATHANO KI TARIKH,The Pathans With an Epilogue on Russia Sir Olaf Caroe
Regular price
Rs.1,500.00
Sale price
Rs.995.00/ea
Rs.0.00
Regular price
Rs.1,500.00
Sale price
Rs.995.00/ea
Rs.0.00